روس کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچل دیں گے۔صدر ولادی میر پیوٹن

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو تقریر کے دوران شرمندگی کا سامنا
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو تقریر کے دوران شرمندگی کا سامنا

ماسکو: روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا ہے کہ ہم روس کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والوں اور مسلح بغاوت کرنے والے عناصر کو کچل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خانہ جنگی نہیں دہرانے دیں گے، نہ ہی اپنے لوگوں اور ملک کو کسی بھی خطرے سے دوچار ہونے دیں گے، جس میں اندرونی خطرات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کے ویگنر گروپ کا فوج کے خلاف بغاوت کا اعلان

ویگنر گروپ کی بغاوت کو ملک کیلئے مہلک خطرہ قرار دیتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ہم بغاوت کے ذمہ داروں کو سزا دیں گے۔ اس گروپ نےمشترکہ مقاصد کیلئے جنگ لڑی، تاہم غداری کی وجہ نامناسب مقاصد اور ذاتی مفادات ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ویگنر گروپ نے جو کارروائی شروع کی ہے، وہ ملک اور عوام کے ساتھ غداری ہے۔ یہ ملک کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی طرح اور عین بغاوت ہے جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ جو لوگ جانتے بوجھتے بغاوت کے راستے پر چل رہے ہیں اور جو ایک مسلح بغاوت کرچکے ہیں اور پھر بلیک میلنگ اور دہشت گردی کی راہ پر گامزن ہیں۔ ان کو سزا دینا ناگزیر ہوچکا ہے۔ 

Related Posts