اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آن لائن بینکنگ فراڈ اور جعلسازی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے آن لائن بینک فراڈ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہ متاثرین کو ریلیف دینے کے باوجود فراڈ کے واقعات میں اضافہ پریشان کن ہے۔ بینکنگ محتسب تشویشناک رجحان کا سخت نوٹس لیں۔
چینی بغیر ٹیکس اسٹامپ باہر لےجانے پر پابندی عائد
حالیہ بیان میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فول پروف سکیورٹی سسٹم اور چیک اینڈ بیلنس نافذ کرنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ تمام بینکس کو مشترکہ طور پر تمام ذرائع ابلاغ، روایتی اور ڈییجٹل آگاہی مہم چلانا ہوگی۔
بیان میں صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ صارفین کو آن لائن بینکنگ پلیٹ فارمز کا محفوظ استعمال سکھانے کیلئے آگہی دیں۔آن لائن بینکنگ کے متعلق شہری اسٹیٹ بینک کی ہدایات اور متعلقہ ایس او پیز کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔
ایوانِ صدر نے صدرِ مملکت کی ہدایت پر ڈرامہ نگار مرزا اطہر بیگ سے رابطہ کیا جو آن لائن بینک فراڈ کے شکایت کنندہ ہیں۔ بینک نے مقررہ وقت میں ریلیف نہ ملنے پر مرزا اطہر بیگ کو بینکنگ محتسب سے باضابطہ شکایت درج کرانے کی ہدایت کی تھی۔