پشاور کا بی آرٹی ٹرانسپورٹ سسٹم، ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ پرائز فارسٹیز کیلئے نامزد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور کے بی آرٹی ٹرانسپورٹ سسٹم کو ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ پرائز فارسٹیز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

بی آر ٹی سے قبل شہر کی نقل و حمل کی حالت بیان کرتے ہوئے ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ کئی دہائیوں سے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں مختلف وجوہات کی بنا پر پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں تھا۔

Three women enter a Zu Pehsawar bus station through a glass door with a "Women Only" sign.

انہوں نے کہ شہر کا توازن بہت زیادہ خراب تھا، لوگوں کو نقل و حمل میں شدید دشواری کا سامنا تھا،خواتین اور ٹرانسجینڈر کو بسوں میں ہراساں کیے جانے اور بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اوروہیل چیئر استعمال کرنے والوں بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کرسکتے تھے۔

ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ پرائز کا کہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی سسٹم روزانہ اوسطاََ 250،000 مسافروں کو بس سروس کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس میں خواتین اور معذور افرادکی بڑی تعداد بحفاظت سفر کرسکتے ہیں۔

Related Posts