صدر مملکت عارف علوی سے سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

president arif alvi saudi shura
صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئل ریفائنری اور معدنیات کے شعبے میں جاری تعاون پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی شہریت ایکٹ کے ذریعہ مسلم شہریوں کے خلاف کی جانے والی سازش کو سامنے لانا ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں فاشسٹ بی جے پی حکومت کے ہاتھوں 126 دن طویل کرفیو اور میڈیا بلیک آؤٹ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مخلص ،ایماندار قیادت کی وجہ سے پاکستان کے بارے میں بننے والا غلط تاثر زائل ہو رہا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہاکہ سعودی عرب نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں کے حل میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ ہندوستانی شہریت ایکٹ کے ذریعہ مسلم شہریوں کے خلاف کی جانے والی سازش کو سامنے لانا ہوگا۔

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔

Related Posts