حکومت شاہ محمود قریشی سے غیر مہذبانہ سلوک کا نوٹس لے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات واپس کردیں
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات واپس کردیں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت کو سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے غیر مہذبانہ سلوک کا نوٹس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی مخالف ریاست نہیں بننا چاہتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں ایسی ریاست بننے سے بچنا ہوگا جہاں انسانی حقوق اور وقار کو بلا خطر پامال کیا جاتا ہو۔ حکام کو کاغذاتِ نامزدگی چھیننے اور مظاہروں پر مظالم کے واقعات پر توجہ دینا ہوگی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ0MDYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDQwNiAtINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINqp2Kcg2KzYr9uM2K8g2KrYsduM2YYg2YXbjNiy2KfYptmEINmB2KrYrSAyINqp2Kcg2KrYrNix2KjbgSDaqdin2YXbjNin2KgiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0NDA3LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL0ZhdGFoLTItMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINqp2Kcg2KzYr9uM2K8g2KrYsduM2YYg2YXbjNiy2KfYptmEINmB2KrYrSAyINqp2Kcg2KrYrNix2KjbgSDaqdin2YXbjNin2KgiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2qnYpyDYrNiv24zYryDYqtix24zZhiDZhtuM2YjbjNqv24zYtNmGINiz2LPZudmFINiz25Ig2YXYstuM2YYg2LnYs9qp2LHbjCDZhduM2LLYp9im2YQg2YHYqtitIDIg2qnYpyDYqtis2LHYqNuBINqp2KfZhduM2KfYqCDbgdmI2q/bjNinINuB25Ig2KzYqNqp24Eg2YXbjNiy2KfYptmEINqp24wg2Kfbgdiv2KfZgSDaqdmIINmG2LTYp9mG24Eg2KjZhtin2YbbkiDaqduMINit2K8gNDAwINqp2YTZiNmF24zZudixINuB25LblMKgICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

ٹوئٹر پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ حکام گزشتہ 2 حکومتوں میں وزیرِ خارجہ کے عہدے پر فائز شاہ محمود قریشی کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک پر بھی توجہ دیں۔ یہ دلیل دینا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں، موجودہ صورتحال کا جواز نہیں بنتا۔

صدرِ مملکت نے انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت دیتے ہوئے  کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو اپنا کردار بدلنا ہوگا اور اگر بطور قوم ہم اس بات سے راضی ہیں تو اس کام کو شروع کرنے کیلئے آج سے بہتر کوئی دن نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی سابق وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد 4ستمبر 2018 کو صدرِ مملکت کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ بن کر نام کمانے والے عارف علوی طویل عرصے تک رکنِ قومی اسمبلی بھی رہے۔

Related Posts