صدر مملکت عارف علوی کی ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت عارف علوی کی ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات
صدر مملکت عارف علوی کی ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایران اہم مسلم اور برادر ہمسایہ ملک ہے،دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، لسانی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

پاکستان سے ترکی اور آذربائیجان تک عالمی روڈ ٹرانسپورٹ سے پورے ای سی او خطے کو فائدہ پہنچے گا۔پاکستان جیو اقتصادی خوشحالی اور علاقائی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورہ ترکمانستان کے دوران ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے اشک آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معیشت کے دو طرفہ میکنزم کے باقاعدہ اجلاس ضروری ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ دونوں ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے خواہاں ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اور تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ اقتصادی تعاون کی تنظیم علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ معاشی تعاون اور علاقائی روابط مزید مستحکم کرنے کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے

دونوں صدور نے دونوں ممالک کے مابین بڑھتے تعلقات اور دو طرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: صدرِ مملکت کی ترکمانستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

صدر مملکت نے ایرانی ہم منصب کو دورۂ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی ڈاکٹر عارف علوی کو ایران کے دورے کی دعوت دے دی۔

Related Posts