سکھر میں وفاق المدارس کے خدماتِ مدارسِ دینیہ کنونشن کی تیاریاں مکمل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سکھر میں وفاق المدارس کے خدماتِ مدارسِ دینیہ کنونشن کی تیاریاں مکمل
سکھر میں وفاق المدارس کے خدماتِ مدارسِ دینیہ کنونشن کی تیاریاں مکمل

کراچی: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے مدارس کے مہتممین کا کنونشن 21فروری بروز پیر جامعہ اشرفیہ سکھر میں وفاق المدارس کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی صدارت میں ہوگا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق تاریخ ساز کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جامعہ اشرفیہ سکھر میں رکن مرکزی مجلس عاملہ مولانا مفتی محمد خالد کی صدارت میں اجلاس ہوا،جس میں اراکین عاملہ مولانا قاری عبد الرشید،مولانا ناصر محمود سومرو اور مسؤلین وفاق مولانا قاری جمیل احمد بندھانی،مولانا مسعود احمد سومرو،مولانا محمد شفیع،مفتی عبدالرحمن،مولانا محمد ادریس سومرو،مولانا محمد اسحاق سمیت دیگر منتظمین بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ کنونشن صبح دس بجے شروع ہوگا،دور سے آنے والے مہمانوں کیلئے سکھر میں رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے، جبکہ کنونشن میں داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا،اگر کسی ادارہ کو دعوت نامہ موصول نہ ہوا ہو تو وہ اپنے متعلقہ مسؤل وفاق سے رابطہ کر کے حاصل کرلیں۔

کنونشن کے مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ وفاق مولانا محمد حنیف جالندھری اور ناظم سندھ مولانا امداد اللہ یوسف زئی ہونگے،جبکہ دیگر اکابر ومشائخ بھی مدارس دینیہ اور وفاق المدارس کی مثالی خدمات پر روشنی ڈالیں گے، وفاق المدارس کے مجلس عاملہ نے جو نئے تعلیمی و انتظامی فیصلے کئے ہیں کنونشن میں اس پر بھی قائدین وفاق روشنی ڈالیں گے۔

مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ تاریخ ساز کنونشن میں وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات میں گزشتہ دو سالوں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت خدمات مدارس دینیہ کنونشن کا انعقاد

طلباء اپنا انعام خود وصول کریں گے جبکہ طالبات کی طرف سے ان کے سرپرست کنونشن میں قائدین وفاق سے اپنا انعام وصول کریں گے۔اسی طرح جن مدارس کے طلباء وطالبات کی پوزیشنز آئی ہیں ان کو بھی وفاق المدارس کی جانب سے نشان اعزاز (ایوارڈ) دیا جائے گا۔