کراچی میں ایشیا کے سب سے بڑے کرسمس اسٹار کی تیاریاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Preparations for Asia's biggest Christmas star in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کرسمس کے موقع پر مسیحیوں کی جانب سے ایشیا کا سب سے بڑا اسٹار بنایا جارہا ہے جو گورا قبرستان میں لگایا جائیگا۔

اسٹار کرسمس کے موقع پر مسیحیوں کیلئے اہم علامت سمجھتا جاتا ہے، اس حوالے سے معروف مسیحی خادم پرویز گل نے بتایا کہ رافا مشن انٹرنیشنل کی جانب سے یہ اسٹار بنایا جا رہا ہے جو 100 فٹ سے بھی زیادہ بڑا ،ہو گا۔

اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر انور لال ڈین اور پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کراچی کے صدر مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ 18 دسمبر 2021 کو پاکستان کرسمس پیس ریلی کسی سیاسی جماعت کی ریلی نہیں یہ ریلی یسوع المسیح کی پیدائش کی خوشی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں ہرسال کی طرح اس کرسمس کے موقع پر بھی پاکستان کرسمس پیس ریلی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کارڈینل جوزف کوٹس افتتاح کرینگے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پاکستان کرسمس پیس ریلی کی تیاریاں، کارڈینل جوزف کوٹس افتتاح کرینگے

آل چرچرز کے زیر اہتمام کراچی میں 18 دسمبر بروز ہفتہ دوپہر 3 بجے گورا قبرستان سے کراچی پریس کلب تاسی ویو تک ریلی نکالی جائیگی۔کارڈینل جوزف کوٹس افتتاح کرینگے جبکہ شہربھر سے مسیحی اس ریلی میں شریک ہونگے۔

ریلی انتظامیہ کی جانب سے اس خوشی کے موقع پر غیر مسیحیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور امید ہے کہ اس ریلی میں سیاسی اور سماجی تنظیموں کے مرکزی رہنماء بھی شریک ہونگے۔

Related Posts