جماعت اسلامی کراچی کے تحت ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کی تیاریاں عروج پر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جماعت اسلامی کراچی کے تحت فلسطینی مسلمانوں اور حماس کے مجاہدین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 15 اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کو بھرپور اور کامیاب بنانے اور عوام کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد فیصلے اور اقدامات کیے گئے۔

سخت اصولوں کیلئے مشہور ‘یو ٹیوب’ اسرائیلی بھونپو بن گئی، جنگی اشتہارات کی بھرمار

اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملین مارچ کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جائیں گے اور اس کے لیے متعدد کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کے لیے فوری طور پر اور وسیع سطح پر عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور ان کو مارچ میں شرکت کی دعوت اور ان کی حمایت حاصل کی جائے گی تاکہ ”الاقصیٰ ملین مارچ“ ملی اور قومی اتحاد و یکجہتی کا بھر پور مظہر ثابت ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری، تاجر، ڈاکٹرز، انجینئرز، صحافیوں سمیت تمام طبقات سے وابستہ افراد سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور ان سب کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہر بھر میں کیمپ لگائے جائیں گے، پوسٹرز اور بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے اور بڑی تعداد میں ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایات دیں کہ فوری طور نچلی سطح پر ”الاقصیٰ ملین مارچ“ کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دیں، مارچ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گی، اس سلسلے میں حلقہ خواتین اور متعلقہ ذمہ داران کو بھی ضروری ہدایات جای کردی گئی ہیں۔

اجلاس میں فلسطینی مسلمانوں کے عزم و حوصلوں، قربانیوں اور حماس کے مجاہدین کی جرات و بہادری اسرائیل کے مظالم کے خلاف مسلسل مزاحمت و جدو جہد اور حالیہ کارروائیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ اہل کراچی سمیت ملک بھر کے عوام اہل فلسطین کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن طریقے سے ان کی حمایت و پشتیبانی جاری رکھیں گے اور حکمرانوں کو بھی مجبور کریں گے کہ وہ اس نازک موڑ پر فلسطینوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔

Related Posts