مرکز میں اگلی حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی، آصف زرداری کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari

اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکز میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔

سابق صدر آصف زرداری نے کرپشن ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کے وقت پانچ مسودے تیار کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل معیشت مزید نیچے جانے تک جاری رہےگا۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی۔

مزید پڑھیں:
آصف علی زرداری منجھے ہوئے سیاستدان

عمران خان نے تین سالہ تباہی پر جشن منایا، بلاول بھٹو زرداری

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ حکومت کو کوئی تکلیف ہے تو پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ سے ہے، ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں، سلیکیٹیڈ کو بھگا کر ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر قائد حزب اختلاف پیپلز پارٹی سے ہو تو جیل میں اور اگر قائد حزب اختلاف لاہور کا ہو تو وہ مزے میں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مراد علی شاہ پر سب سے زیادہ کرپشن کرنے کا الزام لگا رہے ہیں تاہم اس حکومت کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے تو پیپلزپارٹی اور سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جانتی ہے کہ اسے پٹواریوں اور مولانا سے نہیں خطرہ ہے تو صرف جیالوں سے ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ہمیشہ آمروں اور ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ہے۔

Related Posts