تحریک انصاف کوبچانے کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا ہے،پیپلز پارٹی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nafisa Shah

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ احتساب آر ڈیننس آئین کے آرٹیکل 25کے خلاف ہے ،مالم جبہ اور بی آرٹی اسکینڈل پر ہوا کا رخ روکنے کیلئے آر ڈیننس لایاگیا ہے۔

پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے، ایک بار عوام نے پھر ثابت کیا،موجودہ کابینہ پاکستان کی تاریخ کی بدتمیز ترین کابینہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی میڈیا کی شکر گزار ہے جس نے جلسے کی پذیرائی کی،سندھ، کے پی بلوچستان اور پنجاب میں کارکنوں کے بھی شکر گزار ہیں ۔ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے، ایک بار عوام نے پھر ثابت کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے دو اقدامات اٹھائے اور دوسرے پاکستان کی طرف جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کمپیوٹر کے ایک کلک سے آٹھ لاکھ خواتین کو بی آئی ایس پی سے نکال دیا گیا ، ایک روزقبل کراچی میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کو مصیبت سے نکال دیا۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک اسٹارز حریم اور صندل کی وزراء اور پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف ثبوت منظرِعام پر لانے کی دھمکی

انہوں نے کہاکہ ان کا اعتراف ہے کہ انہوں نے دوستوں کیلئے نیب آرڈیننس جاری کیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ کیا کوئی عمرے پر جاتا ہے تو وہ غریب نہیں ہوسکتا ،اس ملک کے جو لوگ فراڈ کرتے ہیں ان کے ڈیٹا کا تجزیہ کیوں نہیں کیا جاتا؟۔

انہوںنے کہاکہ احتساب آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 25 کے خلاف ہے،پہلے افواج اور عدلیہ اس آرڈیننس میں شامل نہیں تھے،اس سرکاری ملازم اور حکمرانوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مالم جبہ اور بی آر ٹی اسکینڈل پر ہوا کا رخ روکنے کے لئے آرڈیننس لایا گیا ہے ،آصف زرداری کہتے تھے کہ نیب اور اکانومی ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پہلے علیمہ ایمنسٹی دی اس کے بعد دوستوں کو ایمنسٹی دی ہے ۔

عاجز دھامرا نے کہاکہ وفاقی بیورو کریسی نے کسی کو کہا تھا کہ ہم کام نہیں کررہے ،سندھ کی بیورو کریسی کام نہیں کر پارہی،وفاقی بیورو کریسی اور تاجروں کو کسی اور سے ملاقات کے بعد رلیف دینے کے لئے آرڈیننس لایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سندھ کے درد کی وجہ سے نہیں صوبائی حکومت کو کمزور کرنے کے لئے کراچی جاتے ہیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ موجودہ کابینہ پاکستان کی تاریخ کی بدتمیز ترین کابینہ ہے۔

Related Posts