بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملتان کی جانب گامزن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto is addressing a rally in Punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رحیم یار خان :پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں رحیم یار خان سے ملتان کیلئے روانہ ہوگیا،مارچ بہاولپور میں رکے گا جہاں بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو نے 27 فروری کو کراچی سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا اور پارٹی کارکنوں کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے بڑے شہروں سے گزرے ،ان کا کنٹینر اسلام آباد کی طرف اپنے طویل سفر کے چوتھے دن رحیم یار خان پہنچا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی 4 مارچ کو ساہیوال اور 5 مارچ کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ ناصر باغ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے مسودے کو حتمی شکل دیدی،86 ارکان کے دستخط

گزشتہ شب اپنے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ق) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حق میں “مفت” میں ووٹ نہیں دے گی، حکومت کو منافع بخش پیشکش کرنی پڑے گئی۔بلاول نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی وزارت عظمیٰ کے لیے شہباز شریف کو ووٹ دینے کا انتخاب کر سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ حقوق کبھی پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کیے جاتے ،لڑ کر اپنے حقوق چھیننے پڑتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد، محنت اور قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اور ان کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا وقت آگیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد سے پتہ چل جائے گا کہ اس منتخب چور کے ساتھ کون کھڑا ہے اور عوام کے ساتھ کون کھڑا ہے۔

Related Posts