جمہوریت کےلیےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے،آصف زرداری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Asif Zardari's Death News Became Viral On Social Media

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہےجمہوریت کےلیےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے،جیل اورمشکلات سےحوصلہ پست نہیں ہوگا۔

جمہوریت کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں سابق صدرآصف زرداری کاکہناتھا کہ صرف جمہوریت ملکی سلامتی کی ضامن ہے، آج جمہوریت یرغمال، پارلیمنٹ بے اختیار ہے، بااختیار پارلیمنٹ ہی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔

آصف زرداری کاکہناتھا کہ بھٹوخاندان کی تیسری نسل جمہوریت کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہیں، جیل اور مشکلات سے حوصلہ پست نہیں ہوگا اس سےقبل بھی قید کی سزا بھگتی ہے۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان سمیت تمام جمہوری ممالک میں عوامی حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس حوالےسےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کااپنےپیغام میں کہنا تھا کہ جمہوریت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، جمہوریت کا مطلب طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

جمہوریت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،بلاول بھٹوزرداری