اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 23پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان غالب آگیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 23 اعشاریہ 32 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس 0 اعشاریہ 06 فیصد قرار دیا جاتا ہے جس سے انڈیکس 41 ہزار 737 اعشاریہ 62 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

 حالات میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاری کیلئے استحکام چاہئے۔جرمن سفیر

قبل ازیں کراچی اسٹاک ایکسچینج 41 ہزار 714 اعشاریہ 30 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔گزشتہ روز کے 14 کروڑ 48 لاکھ 45 ہزار 613 حصص کے مقابلے میں آج 14 کروڑ 67 لاکھ 10 ہزار 701 حصص کا لین دین ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 332 کمپنیوں کے شیئرز کی خریدوفروخت ہوئے جن میں سے 126 کی قیمتوں میں اضافہ، 186 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے دام مستحکم رہے۔

سب سے زیادہ مثبت تجارت کرنے والی کمپنیوں میں ٹی پی ایل پراپرٹیز، یونٹی فوڈز لمیٹیڈ اور دیوان موٹرز شامل ہیں جن کے بالترتیب 1 کروڑ 57 لاکھ 55 ہزار 442، 82 لاکھ 62 ہزار 372 اور 79 لاکھ 75 ہزار 500 حصص کا لین دین ہوا۔

ٹی پی ایل پراپرٹیز کے شیئرز کے نرخ 19 اعشاریہ 70 ، یونٹی فوڈز کے 16 اعشاریہ 02 جبکہ دیوان موٹرز کے 16 اعشاریہ 46 روپے رہے۔ بھنیرو ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت میں سب سے زیادہ 74 روپے 10 پیسے فی شیئر کا اضافہ ہوا۔

 

Related Posts