کراچی:پولیس حکام نے کہاہے کہ گزشتہ رات ہونے والے دھماکے میں ٹوٹنے والے شیشے پیٹرول پمپ پر موجود افراد کو لگے جس سے زیادہ اموات ہوئیں۔
نارتھ ناظم آباد میں سی این جی و پیٹرول پمپ پر دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سوئی گیس کمپنی کی پیٹرولنگ ٹیم نے نارتھ ناظم آباد دھماکے کی جگہ کادورہ کیا۔
ٹیم نے رپورٹ دی ہے کہ عدم ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے سی این جی گیس کی سپلائی بند کی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق پمپ پر صرف پیٹرول فروخت کیا جا رہا تھا، الیکٹرک روم کا دروازہ شیشہ کے 12انچ موٹا تھا۔ زور دار دھماکہ ہوا تو شیشے کا گیٹ ٹوٹ گیا۔ ٹوٹنے والے شیشے پیٹرول پمپ پر موجود افراد کو لگے جس سے زیادہ اموات ہوئیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں بورڈ آفس کے قریب زورداردھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی