شاہراہ فیصل پر پولیس کی کارروائی، گینگ وار کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہراہ فیصل پر پولیس کی کارروائی، گینگ وار کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
شاہراہ فیصل پر پولیس کی کارروائی، گینگ وار کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شاہراہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ارادے خاک میں ملا دیئے، گینگ وار کا اہم ملزم گرفتار، ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 2 ریپیٹر 12بور، 73 راؤنڈ برآمدکرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کی خصوصی ہدایات پر اقبال شیخSDPO شاہراہ فیصل کی سرپرستی میں ایس ایچ او شاہراہ فیصل انسپکٹر سرور کمانڈو نے کامیاب کارروائی کی۔

شاہراہ فیصل سے موٹر سائیکل پرسوار ملزم فراز علی عرف ڈبر ولدیت ارباب علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بیگ میں رکھا اسلحہ ایک کلاشنکوف کلوز بٹ بلانمبری،60 راونڈ،دو عدد رپیٹر 12 بور،13 راؤنڈ بلا لائسنس برآمدکرلئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق چنیسر گوٹھ گینگ وار گروپ سے ہے،ملزم پہلے بھی جیل جا چکا ہے اور کسی بڑی واردات کے لیے یہ غیر قانونی اسلحہ ملیر کے علاقے میں منتقل کر رہا تھا

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Related Posts