گرفتاری کا ریکارڈ نہ چالان،پولیس محمودآباد سے کارڈیلر کو اغواء کرکے لے گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرفتاری کا ریکارڈ نہ چالان،پولیس محمودآباد سے کارڈیلر کو اغواء کرکے لے گئی
گرفتاری کا ریکارڈ نہ چالان،پولیس محمودآباد سے کارڈیلر کو اغواء کرکے لے گئی

کراچی: محمود آباد 5 نمبر سے اٹھایا گیا کار ڈیلر تاحال گھر نہ پہنچ سکا۔ متاثرہ شخص کو بدھ کے روز دو پولیس موبائلز میں موجود باوردی اہلکاروں نے اٹھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق محمود 5 نمبر سے اٹھائے گئے کارڈیلر کا نام ندیم خان جدون ہے جبکہ والد کا نام راحیل خان جدون ہے۔ ندیم خان جدون کو رات ساڑھے گیارہ بجے اٹھایا گیا تھا جب وہ اپنے چھ سات دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں 

قتل ہو یا ڈکیتی، کراچی میں ہر طرح کا اسلحہ کرائے پر دستیاب،ملزمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول، پولیس نے تفتیش شروع کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو موبائلز پہلے سیدھی گئی ہیں اس کے بعد واپسی آئی ہیں۔ دونوں موبائلز نے باوردی پولیس اہلکار موجود تھے۔ ایک موبائل پر دو کیمرے لگے ہوئے تھے۔ اہلکاروں نے ندیم جدون پر پستول رکھا اور کپڑا ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے، تاہم اہلکاروں نے دیگر دوستوں کو کچھ نہیں کہا۔

رات دیر تک ندیم جدون خان کے واپس نہ آنے پر معلومات کے لیے ٹیپو سلطان تھانے اور بلوچ تھانے پر رابطہ کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ بندہ ہمارے پاس نہیں ہے۔

گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو اٹھائے ہوئے پانچ چھ دن ہو گئے ہیں تاہم ابھی تک پتانہیں چلا کہ کہاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان جدون اپنے ماموں کے گاڑیوں کے شو روم پر کام کرتا ہے، جبکہ وہ آنا جانا بھی اپنے ماموں کے ساتھ کرتا ہے۔ ندیم خان جدون خود ذاتی طور پر گاڑیوں کا لین دین کرتا ہے۔

Related Posts