کراچی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملزمان گرفتار
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ دو طرفہ فائرنگ کا واقعہ شہرِ قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی ہے۔ گرفتار ملزم ارشاد گل کا تعلق کالعدم تنظیم کے سوات گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گھوٹکی، ادویات کی بلیک مارکیٹنگ و ذخیرہ اندوزی کرنے کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارشاد گل کالعدم تنظیم کے سوات گروپ کا کمانڈر ہے جس کا نام ارشاد گل عرف کمانڈو ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزم تخریب کاری سمیت دہشت گردی کے دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد 10 رکنی گینگ کی مدد سے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم نے ضلع غربی، شرقی، کورنگی اور وسطی میں منظم گینگ کے ساتھ لوٹ مار کی۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Posts