پولیس نے گزشتہ دوہفتے کے دوران سندھ بھر سے 2958 ملزمان کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات
سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ترجمان سندھ پولیس کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوںپولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے1009مفرور ،782اشتہاریوںو دیگر1167ملزمان سمیت مجموعی طورپر2958ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران503مفرور،659اشتہاری ودیگر67ملزمان سمیت مجموعی طورپر1229ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کے152مفرور،34اشتہاری و دیگر478ملزمان سمیت مجموعی طور پر664 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران225مفرور،18اشتہاری و دیگر392ملزمان سمیت مجموعی طور پر635 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔سکھرّ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران50مفرور،66اشتہاری ودیگر174ملزمان سمیت مجموعی طور پر290ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران29مفرور،02اشتہاری ودیگر56ملزمان سمیت مجموعی طور پر87 ملزمان کو رنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔

شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران50مفرور،03اشتہاری ملزمان سمیت مجموعی طور پر53ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

Related Posts