وزیر اعظم عمران خان کا نواز شریف کی صحت پر تبصرہ مناسب نہیں۔ سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کا استعفیٰ ہی ان کے لئے عزت کا راستہ ہے، سراج الحق
عمران خان کا استعفیٰ ہی ان کے لئے عزت کا راستہ ہے، سراج الحق

جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان کے نواز شریف کی صحت پر تبصرے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خود عمران خان کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھتے ہیں۔

منصورہ میں گزشتہ روز نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت پر خدشات کا اظہار کیا اور حکومت نے خود سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی۔ 

 یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن فارن فنڈنگ کو بہت بڑی بات بنا کر پیش کر رہی ہے۔حماد اظہر

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان کو نواز شریف کی صحت کے حوالےسے اندھیرے میں رکھا گیا تھا اور اس کی درست تصویر پیش نہیں کی گئی تھی، تو اس سے یہ یقین تقویت پکڑتا ہے کہ وزیر اعظم کی حکومت پر گرفت کمزور پڑ چکی ہے۔

سربراہ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لوگوں کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کے لیے غیر سنجیدہ بیانات جاری کر رہے تھے جبکہ حکومت گزشتہ 15 ماہ کے دوران ہر میدان میں صفر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باعث بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ایک طرف تو ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں سونپ دیا گیا جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بے وفائی کی گئی۔ حکومت میں آنے کے لیے جن لوگوں نے تحریکِ انصاف کا ساتھ دیا، ان کے لیے بھی حکومتی کارکردگی پریشانی کا باعث بنی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے چہرے پر ایک بدترین داغ ہے ،بھارتی عدالت نے متعصب آر ایس ایس ٹولے کے ناپاک ارادوں کی حوصلہ افزائی کی۔

جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 10 نومبر کو سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی متعصب مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام اقلیتوں کے حقوق غصب کرنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی عدلیہ نے آر ایس ایس کے ناپاک ارادوں کی حوصلہ افزائی کی، سراج الحق

Related Posts