پنجاب اسمبلی توڑنے کی بازگشت،وزیر اعلیٰ سمیت ق لیگی رہنماؤں کی سرگرمیاں تیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب اسمبلی توڑنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سمیت ق لیگی رہنماؤں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا عندیہ دیا تھا جس سے ق لیگی قیادت متفق نہیں۔ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی دورے پر راولپنڈی پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو پر ردِ عمل

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ اجلاس کے بعد راولپنڈی کا ہنگامی دورہ اور ایک اہم شخصیت سے ملاقات کی اور ملاقات کے فوری بعد واپس لاہور پہنچ گئے اور ق لیگی اراکین سے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسمبلیاں فوری طور پر نہ توڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین میں مشاورت بھی ہوئی۔

ق لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی رات گئے سابق وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کیلئے پہنچ گئے جس کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال اور اسمبلی توڑنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مونس الٰہی وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی جانب سے خصوصی پیغام لے کر عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچے تھے جبکہ عمران خان اسمبلی توڑنے کیلئے تاریخ دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

 

Related Posts