فواد چوہدری کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو پر ردِ عمل سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری کا بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو پر ردِ عمل سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کو غیر مستند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کیساتھ ہونے والی گفتگو کا کوئی سر ہے نا پاؤں، مختلف آڈیوز کو جوڑا گیا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ثاقب نثار کی آڈیو آئی تھی، آڈیوزکوئی مستند نہیں ہیں، جتنی آڈیوزاس وقت آرہی ہیں سب کو کٹ پیسٹ کر کے جوڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ کے پی کے سے عمران خان کی بات ہوئی ہے، کل پرویز الٰہی اور محمود خان جلسے میں شریک ہوں گے، کل ہی اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا، ہر شہری ملکی حالات پر اضطراب کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مفتاح اسماعیل اوراسحاق ڈار کے درمیان تماشا لگا ہوا ہے، یہ نااہل اور ناکام حکومت ہے، بجلی، گیس اورپٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سفارت خانوں میں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، ملک کو استحکام میں لانے کے لیے واحد راستہ انتخابات ہیں۔کابینہ بنانا اور بیرونی دوروں پر بھیجنا حکومت نہیں ہے، چمن بارڈر کی صورتحال خراب ہے، معاشی بحران میں کوئی بھی دوست ملک ہمارے ساتھ نہیں کھڑا۔

مزید پڑھیں:کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے، عمران خان

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اب جس طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں ہمیں امید ہے اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے سے پاکستان میں استحکام آئے گا، عمران خان نے وکلا سے مشاورت مکمل کر لی ہے، مریم نواز،حمزہ شہباز کے کیسز کو عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں۔ گزشتہ آٹھ ماہ میں پی ٹی آئی کو نیچے لانے کے لیے کیا کیا حربے استعمال نہیں کیے جا رہے۔

Related Posts