وکلاء کی طرف سےاسپتال پر حملہ قابل مذمت، کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی آئی سی میں ہنگامی آرائی کے نتیجے میں زیرعلاج مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا ء کی طرف سے اسپتال پر حملہ قابل مذمت ہے اور کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

اپنے بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہنگامی آرائی کے نتیجے میں زیرعلاج مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں،قانون دان برادری کا قانون شکنی کرنا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد اور فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بد سلوکی بھی قابل مذمت ہے ،بدقسمتی سے یہ منفی روایت خود عمران صاحب اور پی ٹی آئی کی اپنی ڈالی ہوئی ہے ،عمران صاحب اور پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین کے لئے جو بویا تھا آج کاٹنا پڑ رہا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نوازشریف کے حسد اور دشمنی سے باہر نکلیں اور اصل ایشوز کو پہچانیں،آج شہبازشریف کی یاد تو آتی ہوگی ،سوال یہ ہے کہ عمران وبزدار حکومت نے آج کے دن کا انتظارکیوں کیا؟ یہ واقعہ کئی دنوں سے جاری تھا، حکومت نے کیوں اپنا فرض پورا نہیں کیا؟ ۔

مزید پڑھیں: لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر دھاوا، طبی امداد نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث معاشرے کے دو اہم طبقے دست و گریبان ہیں ،،ہسپتال کا میدان جنگ بننا موجودہ نالائق اور نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا ثبوت ہے ،یہ نالائق حکومت کی انتظامی نالائقی اور ناکامی کا ثبوت ہے۔

ان کاکہناتھا کہ حکومت مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کرتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے ،ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں بے گناہ اور بے قصور مریضوں کو جان سے جانا پڑا جو بہت افسوسناک ہے ۔

متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہیں، غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ،سوچنا ہوگا کہ اسپتال تو حالت جنگ میں بھی پرامن ہوتے ہیں ،سوچ رکھنے والے لوگوں کو دیکھنا ہوگا کہ معاشرہ کس سمت جارہا ہے۔

Related Posts