ن لیگ لاہور کے صدر اور رکنِ قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ لاہور کے صدر اور رکنِ قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کر گئے
ن لیگ لاہور کے صدر اور رکنِ قومی اسمبلی پرویز ملک انتقال کر گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور رکنِ قومی اسمبلی پرویز ملک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 73 سال تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق پرویز ملک کو لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اہم سیاسی شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ پرویز ملک طویل عرصے سے بیمار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں،وسیم اختر

ن لیگ کے کارکنان اور اراکینِ اسمبلی سمیت متعدد شخصیات نے پرویز ملک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی کے لواحقین کیلئےصبر جمیل کی دعا کی۔

معروف صنعتکار پرویز ملک نے پنجاب کے صوبائی وزیر کامرس اور ٹیکسٹائل کے طور پر بھی کام کیا۔ ان کی اہلیہ شائستہ پرویز بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ قومی اسمبلی ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ رکنِ قومی اسمبلی پرویز ملک لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں ہوگا۔ 

Related Posts