احسن اقبال کو پیغام دیے جاتے رہے کہ آپ پیچھے ہٹ جائیں اورچپ رہیں، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

marriyum aurangzeb

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال کو بار بار یہ پیغام دیے جاتے رہے کہ آپ پیچھے ہٹ جائیں اور نہ بولیں، احسن اقبال کی گرفتاری سے مسلم لیگ (ن) اور اس کے کارکنوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

احسن اقبال کی گرفتاری پر رد عمل دیتےہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال نے عمران خان کو وہ سب کہا جو وہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو بار بار پیچھے ہٹنے اور نہ بولنے کا کہا جاتا رہا۔

احسن اقبال دیگر تمام ساتھیوں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز، مریم نواز، سلمان رفیق کی طرح ڈٹے رہے اور اس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نارووال اسپورٹس سٹی کا منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور میں منظور ہوا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ منصوبے کی منظوری احسن اقبال نے نہیں دی تھی جبکہ یہ وہ مرا ہوا منصوبہ تھا جسے مسلم لیگ (ن) اور احسن اقبال نے زندہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کی انکوائری ختم ہوچکی تھی اور نیب کو کچھ نہیں ملا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے عمران خان کی احسن اقبال اور خواجہ آصف کو گرفتار کرنے اور ان پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات نہیں مانی۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 تو عمران خان پر لگنا چاہیے، جتنا بڑا غدار اس وقت ہمارے ملک پر سلیکٹڈ مسلط کیا گیا وزیراعظم ہے۔

ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے کیونکہ وہ فارن فنڈنگ، منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملک کی خدمت کی انہیں اس لیے جیلوں میں ڈالا جارہا ہے کیونکہ بیرون ملک فارن فنڈنگ سے اس ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: نارووال اسپورٹس سٹی کیس، نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کرلیا

انہوں نے یہ الزام لگایا کہ اس ملک کا وزیراعظم ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے، سی پیک بند ہوگیا، ملک میں ترقی بند ہوگئی، تاریخی مہنگائی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری سے مسلم لیگ (ن) اور اس کے کارکنوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس انتقام سے ہمیں لڑنا آتا ہے اور ہم جھوٹ نہیں بولتے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ تم نے جو کرنا ہے کرو، مزید لوگوں کو گرفتار کرو، دھمکیاں دو، یہ مسلم لیگ (ن) نہ بکنے والی ہے نہ جھکنے والی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ احسن اقبال کی گرفتاری سے نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی 3 دن پہلے سرجری ہوئی تھی اور کئی دنوں سے اطلاعات تھیں کہ احسن اقبال کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ احسن اقبال نے کچھ دیر پہلے واضح کیا تھا دھمکیوں اور قید کے باوجود ڈٹ کر کھڑے رہیں گے، احسن اقبال کا یہ قصور ہے کہ پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کو امید دی۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ 15 مہینے سے کبھی ایک تو کبھی دوسرے کو جیل میں ڈال کر آپ لائق ہوگئے، جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں کیونکہ حکومت نالائق ہے، ہم نااہلوں کو نااہل کہیں گے اور نالائقوں کو نالائق کہیں گے، یہ ملک کسی اناڑی کے حوالے نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ سے کچھ نہ ملا تواس پر 22 کلو ہیروئن ڈال دی، عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، کرائے کے ترجمان ابھی کچھ دیر میں ٹی وی پر بیٹھ جائیں گے تاہم جب ثبوت مانگیں تو عدالت میں کوئی ثبوت نہیں دیا جاتا۔

Related Posts