Friday, March 29, 2024

آج ملک کی تین بڑی جماعتوں نے جمہوریت کو پارلیمنٹ میں دفن کردیا، حاصل بزنجو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاصل بزنجو کا آرمی ایکٹ ترمیمی بلز کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے حوالے سے کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو پارلیمنٹ میں دفن کردیاہے۔

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ ملک کی تین بڑی جماعتوں ن لیگ ، مسلم لیگ (ن) اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت نےجمہوریت کو پارلیمنٹ میں دفن کردیاہے۔

حاصل بزنجو نے کہا کہ صرف 3 افراد کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی جس سے نیول چیف، آرمی چیف اور ایئر فورس کے سربراہ کو ایکسٹینش دی جاسکے، ہم ایک آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے تنگ تھے، اب اس میں نیوی، ایئر فورس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بھی آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پاک آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں سیاسی جماعتوں نےآج اس پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ جو مذاق کیا ہے وہ قابل مذمت ہے اور اس سے بڑی زیادتی کوئی نہیں ہوسکتی،آج مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی آمریت کے ساتھ کھڑی نظر آئی۔

حاصل بزنجو کاکہنا تھا کہجماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) ہمارے مقابلے میں بڑی جماعتیں ہیں لیکن آج چھوٹی جماعتوں نے چاہے مذہبی ہوں، جمہوری یا قوم پرست ہوں وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہیں ۔