وزیر اعظم کاپاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM welcomes Facebook’s investment in Pakistan

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اورپاکستان کو پولیو سے پاک بنانے میں فیس بک کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔

فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسر شیریل سینڈبرگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں فیس بک جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کیلئے مزید مواقع موجود ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں نے پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل خواندگی اور کورونا وائرس کی روک تھام میں فیس بک کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آن لائن نفرت انگیز تقاریرتشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن نفرت انگیز تقریر کو روکنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروگراموں کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے میں فیس بک کے تعاون کو بھی سراہا۔

اس موقع پر شیرل سینڈبرگ نے کہا کہ 5 ملین سے زائد پاکستانیوں نے فیس بک کے خون کے عطیہ کی مہم کے لئے سائن اپ کیا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک پابندیوں کے باوجود فیس بک سے آگے، دُنیا کی مقبول ترین ایپ بن گئی

انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے مقصد کی تکمیل میں فیس بک کی مکمل حمایت شامل ہے۔

Related Posts