ٹک ٹاک پابندیوں کے باوجود فیس بک سے آگے، دُنیا کی مقبول ترین ایپ بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک پابندیوں کے باوجود فیس بک سے آگے، دُنیا کی مقبول ترین ایپ بن گئی
ٹک ٹاک پابندیوں کے باوجود فیس بک سے آگے، دُنیا کی مقبول ترین ایپ بن گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دُنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم فیس بک دوسرے درجے کی ایپ قرار دے دی گئی جبکہ ٹک ٹاک نے پابندیوں کے باوجود دُنیا کی مقبول ترین ایپ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا، پاکستان میں بھی پابندی کی باتیں ہوئی جبکہ بھارت نے باضابطہ طور پر پابندی عائد کرکے ٹک ٹاک کو کالعدم قرار دے دیا، تاہم ٹک ٹاک کی مقبولیت کم نہ ہوسکی۔

دُنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک کو ڈاؤن لوڈ کیا جارہا ہے۔ سینسر ٹاؤر کے مطابق رواں برس اگست میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا جس نے انسٹا گرام کے ساتھ ساتھ فیس بک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اگست کے دوران ٹک ٹاک کے بعد فیس بک اور انسٹا گرام بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔ برازیل (9 فیصد) اور انڈونیشیاء (11 فیصد) میں ٹک ٹاک کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

ٹک ٹاک کو اگست کے دوران 6 کروڑ 34 لاکھ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کرکے ڈاؤن لوڈنگ کی شرح میں مجموعی طور پر 1 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ کیا۔ فیس بک کو 5 کروڑ 16 لاکھ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔

فیس بک کے 25 فیصد صارفین بھارت سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 9 فیصد کا تعلق انڈونیشیاء سے ہے۔ انسٹا گرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے بعد ٹاپ 5 ایپس میں اسنپ چیٹ اور پرنٹریسٹ بھی شامل ہیں جنہیں صارفین کی توجہ اور زبردست مقبولیت حاصل ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکا میں ٹرمپ حکومت نے قومی سلامتی کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل ایپس ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی ڈاؤن لوڈنگن پر پابندی عائد کردی ہے۔

ٹرمپ حکومت کے گزشتہ ماہ جاری کردہ حکم نامے کے تحت آن لائن گفتگو کی ایپ وی چیٹ پابندی عائد ہوگی جس کے تحت اتوار سے یہ ایپ امریکا بھر میں کام نہیں کرسکے گی جبکہ ٹک ٹاک کے صارفین 12 نومبر تک ایپ استعمال کرسکیں گے تاہم کسی قسم کی اَپ ڈیٹس حاصل نہیں کی جاسکیں گی۔

مزید پڑھیں: امریکا میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی عائد

Related Posts