پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، وزیراعظم کا مودی کو خط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، وزیراعظم کا مودی کو خط
پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، وزیراعظم کا مودی کو خط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

اس سے قبل نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا اور اب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کو جوابی خط لکھا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کابینہ کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعظم کی بی این پی اور بی اے پی کے رہنماؤں سے ملاقات

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد، ہندوستان دہشت گردی سے پاک خطہ میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا پائیں۔

Related Posts