قطر فٹبال کپ کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے، وزیر اعظم آج دوحہ روانہ ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قطر فٹبال کپ کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے، وزیر اعظم آج دوحہ روانہ ہونگے
قطر فٹبال کپ کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے، وزیر اعظم آج دوحہ روانہ ہونگے

اسلام آباد: فٹبال کپ کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کی جائے گی جبکہ  وزیر اعظم شہباز شریف آج قطر کے دورے کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قطر فٹبال کپ کی سکیورٹی پاک فوج سنبھالے گی۔ فٹبال ورلڈ کپ کیلئے پاکستان اپنے فوجی اہلکار اور افسران کو قطر بھیجے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اونگزیب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج قطر کے دورے کیلئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دوحہ کا پہلا دورہ ہوگا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 23 سے 24 اگست تک قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کی دعوت وزیر اعظم کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے دی۔

گزشتہ ہفتے تک پاکستان کو اپنے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی پوری کرنے کیلئے 4 ارب ڈالرز کی ضرورت تھی  جس پر وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان یہ 4ارب ڈالرز دوست ممالک سے حاصل کرکے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پورا کرے گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم کے دورۂ قطر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 7 روز قبل یہ عندیہ دیا کہ قطر پاکستان کیلئے اقتصادی پیکیج کا اعلان کرسکتا ہے جس کا اعلان وزیر اعظم کے دورے کے دوران متوقع ہے۔ 

Related Posts