وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک بھر میں سیلاب سمیت دیگر اہم قومی و معاشی معاملات پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں سیلاب، پاکستان کو تباہی درتباہی کا سامنا ہے۔مسعود خان

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں حج کوٹے سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں 10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی جائے گی۔ الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیار مقرر کرنے کی سمری پیش ہوگی۔

کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبر اور کمیٹی برائے نجکاری کے 7 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ اجلاس ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 8 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ وزیر اعظم ملک کی صورتحال پر کابینہ اراکین سے مشاورت بھی کریں گے۔ 

 

Related Posts