نئی دہلی: مودی بھارت کو صرف ہندوؤں کا ملک بنانا چاہتے ہیں، وہ اپنے ہندو قوم پرست نظریے پر جارحانہ طریقے سے عمل پیرا ہیں۔
کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور آسام میں لاکھوں مسلمانوں کی ملک بدری کے واقعات سے ان خدشات کو توقیت ملی، مگر بابری مسجد کے فیصلے نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ بھارتی قانون ان خدشات کو تقویت دے رہا ہے کہ وزیراعظم مودی سیکولر اور اجتماعیت کے اصولوں کو نظر انداز کر کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو ہندو قوم بنانا چاہتے ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر جوکہ بھارت کی واحد مسلم اکثریتی ریاست تھی، جس کی خصوصی حیثیت اور جزوی خود مختاری ہندو قوم پرستوں کو ایک عرصہ سے کھٹک رہی تھی، مودی حکومت نے 5 اگست کو اسے ختم کر کے دہلی کے ماتحت دو علاقوں میں تقسیم کردیا۔
اس پر مودی نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں معاشی ترقی اور وہاں کرپشن پر قابو پانے کیلئے کیا گیا ہے جبکہ کشمیریوں کی نظر میں اس کا مقصد ہندووں کو بسا کر علاقے کی علیحدہ شناخت ختم کرنا ہے۔ادھر آسام میں رواں سال شہریوں کی رجسٹریشن کے نام پر 19 لاکھ افراد کو شہریت کی فہرست سے نکال دیا گیا جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے، انہیں حراستی کیمپوں یا ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزیراعظم مودی کے دست راست امت شا شہریوں کے قومی رجسٹر کا اطلاق پورے ملک پر کرنے کے عزم کا اظہا رکر چکے ہیں تاکہ 2024 تک غیروں کو ملک بدر کیا جا سکے۔ مسلمانوں کی نظر میں امیت شا کی نظر میں غیروں سے مراد مسلمان ہیں، جنہیں مودی کے پہلے دور میں نصابی کتب سے مسلمانوں کا کردار حذف کرنے کے علاوہ ان تمام شہروں کے نام تبدیل کرتے دیکھا گیا جوکہ اسلامی تاثر دیتے تھے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تعیناتی کا معاملہ حل کرنے کے لیے حکومت کو مزید 10 دن کی مہلت