اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل (منگل کو) طلب کرلیا ، جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے بڑے فیصلے متوقع ہے۔
اجلاس میں جے یو آئی ف،انتظامیہ کیساتھ معاہدے کاجائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پرویز خٹک کابینہ کو رہبر کمیٹی سے مذاکرات کی نشستوں پربریفنگ دیں گے اور جے یو آئی ف، انتظامیہ کیساتھ معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : اسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، وزیر اعظم عمران خان
اجلاس میں کابینہ کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک میں امن وامان پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ آزادی مارچ کے حوالے سے بڑے فیصلے متوقع ہے۔
وفاقی کابینہ کے منگل کو ہونیوالے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وزارتوں، ڈویژنز میں سی ای اوز، ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کا معاملہ ، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان میں بلندعمارتوں کی تعمیرکی پالیسی کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
وفاقی کابینہ سول ایوی ایشن رولز 1994میں ترمیم، آرٹسٹ ویلفیئر فنڈز کی وزارت اطلاعات و نشریات کو منتقلی ، نیشنل سیونگز کے ڈی جی کی تنخواہ سمیت مکمل پیکج کی منظوری دے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا