وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورۂ کراچی کے دوران ایم کیو ایم (پاکستان) کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچ گئے ہیں جہاں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء علی زیدی، اسد عمر اور دیگر بھی ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے جہاں متحدہ کی قیادت اور پی ٹی آئی اراکین نے استقبال کیا۔
Footage of Prime Minister @ImranKhanPTI's arrival at MQM (P) Office in Karachi. pic.twitter.com/F2kPSQEAMJ
— Prime Minister's Office (@PakPMO) March 9, 2022
بہادر آباد آمد سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے دورے کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ اسٹاف نے متعدد اراکینِ اسمبلی کی بھی تلاشی لے ڈالی۔ سکیورٹی کے سبب پنڈال میں موجود تمام افراد کو موبائل کے استعمال سے روک دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
آج کے دورۂ کراچی کے دوران وزیر اعظم عمران خان نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ گورنر ہاؤس میں اراکینِ اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات اور گورنر ہاؤس میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کرینگے۔
شہرِ قائد میں مصروف ترین دن گزارنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان آج شام کے وقت اسلام آباد واپس روانہ ہوجائیں گے۔ بہادر آباد میں تحریکِ عدم اعتماد پر گفتگو اور حمایت کے متعلق بات چیت کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے دوران اربن ڈویلپمنٹ پلان اور کراچی ترقیاتی پیکیج میں پیشرفت کے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم نے تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف رابطوں میں تیزی کا فیصلہ کیا ہے۔