پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،وزیرِ اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے تیونس کے سفیر برہان الکامل نے ملاقات کی جس میں پاک تیونس دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تیونس کے سفیر نے وزیرِ اعظم کو تیونس کے صدر کا پیغام پہنچایا۔

تیونسی سفیر نے وزیرِ اعظم کے خط کے جواب میں لکھے گئے تیونس کے صدر قیس سعید کا جوابی خط پہنچایا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم دنیا کو متحد ہو کر اسلاموفوبیا کا معاملہ اٹھانا ہوگا۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم نے مسلم ممالک کے سربراہانِ مملکت کو اسلاموفوبیا کے خلاف اقدامات اٹھانے کیلئے خط لکھا تھا جس کا تیونس سے جواب آگیا۔ وزیرِ اعظم نے تیونس کے صدر کے اقدام کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:  شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 83واں یومِ وفات آج منایا جارہا ہے

Related Posts