وزیر اعظم نے جدوجہد اور لگن سے اپنے مخالفین کو غلط ثابت کردیا۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے جدوجہد اور لگن سے اپنے مخالفین کو غلط ثابت کردیا۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم نے جدوجہد اور لگن سے اپنے مخالفین کو غلط ثابت کردیا۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جدوجہد اور لگن سے اپنے مخالفین کو غلط ثابت کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں  معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی جدوجہد، مسلسل محنت اور لگن سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم فرسودہ اور گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ کٹھن وقت سے ہم گزر آئے ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ درست سمت میں اصلاحات اور اقدامات کے ثمرات عوام کو پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ عوامی ترقی اور خوشحالی عمران خان کا نصب العین ہے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کو مہمند کے دور دراز علاقوں تک پہنچانا عمران خان کی قبائلی عوام سے محبت اور دور افتادہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلباء کو 50 ہزار اسکالر شپس ملیں گی۔ وزیر اعظم عمران خان ایسی فلاحی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں جہاں وسائل امراء کی بجائے محروموں پر خرچ ہوں۔ 

احساس ڈیٹا پروگرام کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کا احاس ضلعی ترقیاتی پورٹل ڈیٹا فار پاکستان کا اجراء جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ میں معاون ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے ملک میں غربت کی شرح کا درست تجزیہ ممکن ہوگا جبکہ غریبوں اور محروموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات وزیر اعظم کی پسماندہ طبقات سے وابستگی کا ثبوت ہیں۔ 

Related Posts