وزیرِ اعظم عمران خان سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگِ بنیادآج رکھیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سرگودھا میں نیا پاکستان پروگرام کے تحت کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کا نیا پاکستان پروگرام ملک کی تاریخ میں بے گھر عوام کے گھروں کی تعمیر کیلئے سب سے بڑا پروگرام ہے۔ سرگودھا میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

پنجاب کے شہر سرگودھا میں 6 مقامات پر 3 مرلے کے 1 ہزار 175 گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔ پنجاب حکومت منصوبے کیلئے زمین اور دیگر سہولیات مہیا کرے گی جبکہ تعمیراتی کام کی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو دے دی گئی۔

عوام کو قرض دینے کیلئے بینک آف پنجاب سے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ بینک آف پنجاب مارکٹگیج کی سہولت کا ذمہ دار ہے جس کی بدولت مستحق افراد گھر کی کل قیمت یکمشت کی بجائے آسان اقساط میں ادا کرسکیں گے۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی منصوبے کے تحت گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے مستحق افراد میں قرعہ اندازی منعقد کرے گی جس کے تحت گھر الاٹ کیے جائیں گے۔ گھر لینے کیلئے 33 ہزار 528 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا خواب حقیقت میں ڈھل رہا ہے۔فواد چوہدری

Related Posts