قبائلی علاقہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے، وزیراعظم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
PM imran khan peshawar
قبائلی علاقہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے ، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ قبائلی علاقہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے، قبائلی علاقوں کےانضمام کامقصدعوام کودیگرعلاقوں کی طرح سہولیات دیناہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں گورنر شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کا مقصد دیگر علاقوں کی طرح سہولتیں دینا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں قبائلی علاقے کے عوام کو نظر انداز کیا گیا، انضمام کےعمل کو آگےبڑھاناحکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے انضمام شدہ علاقوں کے لیے ریکارڈ فنڈز مہیا کیے۔ انضمام شدہ علاقوں میں روزگار فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، قبائلی علاقہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دیں، کاروبار کے مواقع بڑھانے سے روزگار کے مواقع پیدا اور سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے سیاحت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، پختونخواہ حکومت خصوصی توجہ دے تاکہ سیاحت کی استعداد بروئے کار لائی جاسکے،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی پر عوام نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے، اب ہمارے اوپر زیادہ ذمہ داری ہے کہ عوام کی بھر پور خدمت کریں۔