وزیراعظم کا آٹا بحران کا نوٹس، قیمتیں بڑھنے کی وجہ بتائیں ، شہبازشریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Niazi occupying Sharif family home, offices like Musharraf: Shehbaz Sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کے مصنوعی بحران پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بحران کی ذمہ دار مافیاز  کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

وزیر اعظم نے آٹے کے بحران کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مہنگا آٹا بیچنے والوں کی گرفتار کے ساتھ ان کے گودام سیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔وزیراعظم آفس نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے رابطہ کرکے گرینڈ آپریشن کے حوالے سے ہدایات دیں۔

وزیراعظم آفس نے چیف سیکریٹریز کو کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز کے ذریعے ذخیرہ اندوزوں اور مہنگا آٹا بیچنے والوں کی گرفتاری اور گودام سیل کرنے کے احکامات دیے۔

وزیراعظم آفس کے احکامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈی سیز اپنے علاقے میں کارروائی کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ دیں۔ آٹے کی قلت ،ذخیرہ اندوزی اور جہاں آٹا مہنگا فروخت ہوا وہاں انتظامیہ جوابدہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: لوگ سردی میں زیادہ روٹی کھاتے ہیں، شیخ رشید نے آٹا بحران کی ذمہ داری عوام پر ڈال دی

دوسری طرف قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گندم و آٹے کی قیمت میں اضافے اور بحران کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں تاریخی گندم بحران اورآٹے کی قیمت میں اضافے کی کیا وجوہات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ گندم بحران چار ماہ قبل سامنے آیا، ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل سندھ کو 4 لاکھ ٹن گندم دے دی تھی۔

تین لاکھ ٹن گندم ابھی بھی وفاق کے پاس پڑی ہوئی جو صوبہ سندھ کو ملنی ہےجس کے بعد یہ معاملہ جلد ٹھیک ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ای سی سی گندم امپورٹ پر ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی اور آٹے کی قیمت جلد کم ہو گی۔

Related Posts