وزیر اعظم عمران خان آج آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج آزاد کشمیر دورے کے دوران زلزلے سے متاثرہ افراد سے ملاقات اور زخمی ہونے والوں کی عیادت کریں گے جبکہ متاثرہ علاقوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ شہر میرپور پہنچیں گے  اور  ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں، عمارات اور دیگر مقامات کاجائزہ لیں گے جبکہ وزیر اعظم کو زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آدھے پی پی رہنما پی ٹی ایم اور آدھے جیئے سندھ کو قابل تقلید سمجھتے ہیں۔فواد چوہدری

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جبکہ زلزلےسے متاثرہ علاقوں میں ریلیف، ریسکیو اور آبادکاری کی نگرانی کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعدچیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا  کہ  زلزلے کے باعث 5 ہزار گھر بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ تباہی ساہنگ کے قریب گاؤں میں ہوئی۔

  چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرین کی بحالی وآبادکاری کےلیےتمام وسائل بروئےکارلائےجائیں گے، این ڈی ایم اےکی طرف سے مزید1200 ٹینٹ فراہم کردئیےگئے ہیں، متاثرین زلزلہ میں خوراک ودیگراشیاءکی تقسیم کوتیزکیاجائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کل میرپورمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے،چیئرمین این ڈی ایم اے

Related Posts