وزیر اعظم عمران خان آج وینٹی لیٹرز کے پیداواری مرکز کاافتتاح کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی دوسری لہر،حکومت کاجلسے، جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ
کورونا کی دوسری لہر،حکومت کاجلسے، جلوسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج ہری پور کا دورہ  کرینگے جہاں وہ پاکستان میں دیسی ساختہ وینٹی لیٹروں کی تیاری کے لئے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے پیداواری مرکز کا افتتاح کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق این آر ٹی سی پاکستان میں پہلی تنظیم بن چکی ہے جس نے وینٹی لیٹروں کی دیسی پیداوار شروع کردی ہے۔یہ مرکزہر مہینے 250 سے 300 یونٹ پیدا کرنے کی گنجائش رکھتا ہے جس سے پاکستان کو کافی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وباءکے دوران ملک میں وینٹی لیٹروں کی قلت کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد مختلف ممالک نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز فراہم کئے تھے۔

مزید پڑھیں: علیم خان نے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کیلئے غریب خاندان کی زمین ہتھیالی

پاکستان میں وزرات سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی گزشتہ دنوں دیسی ساختہ وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی خوشخبری سنائی تھی جبکہ این آر ٹی سی میں بھی وینٹی لیٹرز کی تیاری سے پاکستان کو طبی شعبے میں مزید سہولت میسر آئیگی۔

Related Posts