علیم خان نے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کیلئے غریب خاندان کی زمین ہتھیالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aleem Khan occupied land of a poor family in islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہر اقتدار میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں غریب اور لاچار فیملی کی کروڑوں روپے مالیت کی آبائی زمین پر طاقتور قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا۔

قبضہ مافیا نے پولیس سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے مصور بی بی اور ان کے بیٹوں کی کروڑوں روپے مالیت کی چار کنال زمین پر دن دیہاڑے قبضہ کر لیا ہے ،متاثرہ فیملی نے تھانے میں درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

پولیس کو درخواست دینے کے بعد 60 سے 70 مسلح ملزمان نے غریب خاندان پر چڑھائی کردی، گھر میں موجود خواتین کو مغلظات دیں اور بوڑھی 75 سالہ خاتون کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

متاثرہ 75 سالہ خاتون مصور بی بی نے بتایا کہ ہم اس جگہ پر ساٹھ ستر سال سے رہائش پذیر ہیں ،یہ ہماری آبائی جائیداد ہے ،ہمارے آبا و اجداد کی قبریں یہاں پر بنی ہوئی ہیں ،پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے کارندے گزشتہ روز آئے اورہمیں دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ یہ زمین ہماری ہے ۔

خاتون نے بتایا کہ میں نے ملزمان سے کہا کہ خسرہ نمبر 39 کی ساری زمین ہماری ملکیت ہے اس میں آپ کی زمین نہیں تو انہوں نے مجھے کہا کہ ہم کل آ کر نشاندہی کریں گے تو میں نے پوچھا کہ نشاندہی کس چیز کی تو انہوں نے کہا کہ یہ زمین ہماری ہے اور دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے ۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے اسی دن متعلقہ تھانہ بنی گالہ میں درخواست دی کہ قبضہ مافیا ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن درخواست پر پولیس نے کسی قسم کی کارروائی نہ کی ۔

آج علی الصبح قبضہ مافیا کے 60 سے 70 لوگ اسلحہ سے لیس ہو کر ہمارے گھر آئے اور ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ،قبضہ مافیا اپنے ساتھ بھاری مشینری لے کر آئے تھے میں نے جب ان کو روکنا چاہا تو انہوں نے مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے کپڑے پھاڑ ڈالے اور مجھے مغلظات دینے لگے ۔

انہوں نے بتایا کہ میرے چھوٹے بیٹے رضوان بھٹی کو پستول مارے اور اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے ،ہم نے ون فائیو پر پولیس کو کال کی تو پولیس دو گھنٹے کے بعد آئی اور کچھ کیے بغیر روانہ ہوگئی ۔

خاتون نے بتایا کہ اسی دوران قبضہ مافیا اپنا کام کرتا رہا اور ہماری زمینوں پر قبضہ مافیا قابض ہو چکا ہے،پولیس نے بھی ہماری کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی ،ابھی بھی قبضہ مافیا کے مسلح افراد ہماری زمین پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے ساتھ نہ ہی ساتھ کوئی پٹواری تھا اور نہ ہی قانونی گواہ جو آکر نشاندہی کرتے ۔بس جو اشتہاری دوسرے شہروں سے منگوائے گئے ہیں،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ  مافیا کے ذریعے سینئر صوبائی وزیر علیم خان مبینہ طور پر ہماری زمینوں پر قبضہ کر کے زمین پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کر رہے ہیں۔

ہماری کہیں بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ،میں بوڑھی بیوہ عورت چیف جسٹس آف پاکستان ،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھ کمزور اور بے سہارا عورت پر رحم کھا کر میری زمین اس قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر مجھے دی جائے اور ہمیں سینئر صوبائی وزیر علیم خان کے غنڈوں سے تحفظ دلایا جائے۔

مزید پڑھیں: پارک ویو سوسائٹی ،تھانہ بنی گالہ کی حدود میں ملوٹ کی زمینوں پر قبضہ مافیا کا راج

پولیس نے تاحال میری درخواست پر ابھی تک قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جو شکوک وشبہات کو جنم دے رہا ہے۔

Related Posts