وزیراعظم عمران خان ”معلومات برائے پاکستان“ کی ترقیاتی پورٹل آج شروع کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان ”معلومات برائے پاکستان“ کی ترقیاتی پورٹل آج شروع کریں گے
وزیراعظم عمران خان ”معلومات برائے پاکستان“ کی ترقیاتی پورٹل آج شروع کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج معلومات برائے پاکستان (ڈیٹا فار پاکستان) کے نام سے ضلعی ترقیاتی پورٹل کا آغاز کریں گے جس کا مقصد ترقیاتی معلومات کی عوام تک رسائی ممکن بنانا ہے۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے تشکیل دی گئی معلومات پورٹل کا تمام تر ڈیٹا عوام کے لیے دستیاب ہوگا جس سے حکومت کے وفاقی، صوبائی و ضلعی سطح کے نمائندوں کو فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔

عوام اِس معلومات تک رسائی حاصل کرکے ملک میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ضلعی سطح پر کیے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔

ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی مثلاً معیشت، تعلیم، صحت اور روزگار کے ساتھ ساتھ اداروں کے حوالے سے معلومات بھی پورٹل کا حصہ ہوگی۔ابتدائی سطح پر یہ معلومات 2004ء سے لے کر 2018ء کے عرصے کا احاطہ کرتی ہے۔ 

اس کے علاوہ بنیادی ضروریاتِ زندگی خوراک، پانی، گیس اور بجلی سمیت دیگر معلومات تک بھی عوام کو رسائی دی جائے گی جو pass.gov.pk کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

اب تک 120 ترقیاتی و پالیسی اشاریے کو احساس ڈیٹا پورٹل میں شامل ہیں جن میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتری لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے احساس آمدن پروگرام شروع کیا جس کے تحت بڑے پیمانے پر غریب عوام کو کاروباری سرگرمیاں شروع کروائی گئیں۔ 

اس حوالے سے  وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت کا احساس آمدن پروگرام غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا منصوبہ ہے۔ 23 اضلاع کی 375 یونین کونسلز میں 2 لاکھ گھرانوں کو کاروبار کا موقع ملے گا۔

 معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے گزشتہ ماہ  کہاکہ حکومت بکریاں، گائے، پولٹری، چنگ چی رکشہ باڈی، زراعت اور کریانہ اسٹور کا سامان دے گی۔ 60 فیصد خواتین اور 30 فیصد نوجوانوں کے لئے کاروبار کے اثاثہ جات دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: احساس  پروگرام غریبوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا منصوبہ

Related Posts