اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں اپوزیشن کے آزادی مارچ ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی ۔
وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائیگا ،کابینہ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور دفاعی امور کا جائزہ کیا جائے گا ،کابینہ کو ترک صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق آگاہ کیا جائیگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کاوفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کافیصلہ
اجلاس میں علاقائی امن و سلامتی اور عالمی حالات پر بات ہوگی ،اجلاس میں مہنگائی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ۔
کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی،قرضوں کی انکوائری کے لیے بنے کمیشن اور نیب کو انفارمیشن دینے کی منظوری دی جائے گی،سستے گھروں کے لیے 5 ارب روپے قرضہ کی منظوری دی جائے گی۔
یہ خبر ضرور پڑھیں:وفاقی کابینہ کا نیب قوانین اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ