وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفت و شنید ہوگی۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفاقی کابینہ کو کور کمیٹی فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں اور خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
وفاقی کابینہ اراکین کو قومی ٹیرف پالیسی، محکموں میں سی ای او اور ایم ڈی کی خالی اسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ نیشنل ٹیرف پالیسی اور وزارتِ انڈسٹریز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی توثیق کی جائے گی۔
کابینہ کے 7 نکاتی ایجنڈے میں وفاقی انشورنس محتسب کی تعیناتی اور پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیتے ہوئے 17 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت 15 نومبر کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کرنے کی منظوری دی۔
اعلامیے میں کہاگیاکہ کمیٹی نے 17 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی ،نجکاری کمیشن کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مزید پڑھیں: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیدی