وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا جس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ 

صبح ساڑھے 11 بجے ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران ملکی معاشی وسیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ چیئرمین آرڈننس فیکٹریز بورڈ کی تقرری کی منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نیدرلینڈز کے ساتھ  تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی

کابینہ اجلاس میں فاٹا اور پاٹا کے مالی امور کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جبکہ بطور ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی تعیناتی کی شرائط کی توثیق کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ پاکستان اکادمی آف ادبیات کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے گی  جبکہ  ہیلتھ کیئر ریگولیشنز ایکٹ کے تحت بورڈ آف اتھارٹی ارکان کی نامزدگی بھی عمل میں لائی  جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں دئیے گئے لاہور ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف کسی قسم کی اپیل دائر نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے 19 نومبر کو  ہونے والے اجلاس میں قومی و معاشی معاملات پر 8 نکات کی منظوری اور توثیق کی گئی، جبکہ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے  عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ 

Related Posts