دورۂ جہلم: وزیر اعظم عمران خان 26 دسمبر کو پنڈ دادن خان میں جلسہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
Imran-Khan

وزیر اعظم پاکستان عمران خان 26 دسمبر کو ملکی حالات کے حوالے سے ملکی نقطۂ نظر پر عوام کو آگاہ کرنے کے لیے  پنڈ دادن خان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

آئندہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ جہلم شیڈول ہے۔ صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں وزیر اعظم عمران خان پنڈ دادن خان کے علاقے میں پہلا جلسہ کریں گے جس کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان جہلم سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے جلسوں کے دوران اہم اعلانات کریں گے۔ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ  خوشونت سنگھ نے نسل پرستی و ہندوتوا کے نظرئیے کے ساتھ بھارت کا مستقبل پہلے دیکھ لیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے خوشونت سنگھ کی پیش گوئی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ نسل پرستی کے نظرئیے کے ساتھ بھارت کس راہ پر چل نکلا ہے۔

مزید پڑھیں: خوشونت سنگھ نے نسل پرست بھارت کا مستقبل پہلے دیکھ لیا ۔عمران خان

Related Posts