اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سفارتی مشن میں کامیاب رہے، اب مسئلہ کشمیر کا حل عالمی ضمیر کا امتحان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو دُنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی مشن کشمیر میں ان کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نے مظلوموں کا مقدمہ جاندار انداز میں دُنیا کے سب سے بڑے فورم اقوامِ متحدہ میں رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیرمملکت اور رہنما مسلم لیگ ن رانا افضل انتقال کر گئے
وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ “مشن کشمیر” میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے مظلوموں کا مقدمہ پوری قوت کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر رکھ دیا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 28, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی ضمیر کا امتحان یہ ہے کہ اس موڑ پر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے وہ تاریخ کے کس رُخ کا ساتھ دیتا ہے جبکہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ مہذب دُنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔
اب عالمی ضمیر کا امتحان ہے کہ وہ تاریخ کے کس رخ کھڑا ہوتا ہے۔مہذب دنیا مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یا کاروبار کو انسانیت پر فوقیت دیتی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 28, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کہہ چکی ہیں کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران کشمیریوں کے حق میں سب سے توانا آواز وزیر اعظم عمران خان کی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پرزور اور ٹھوس انداز سے کشمیریوں کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔ وہ پاکستانی قوم اور کشمیریوں کی خواہشات و جذبات کو عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں: گزشتہ سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے توانا آواز وزیر اعظم کی ہے۔فردوس عاشق اعوان