کشمیر میں بد ترین کرفیو بھارت کی مودی حکومت کے فاشسٹ ذہن کا ثبوت ہے۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر کرفیو: عالمی برادری کی خاموشی پر وزیر اعظم عمران خان کا اظہارِ افسوس
مقبوضہ کشمیر کرفیو: عالمی برادری کی خاموشی پر وزیر اعظم عمران خان کا اظہارِ افسوس

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری 100 روز سے زائد کرفیو کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو بھارتی حکومت کی آر ایس ایس ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 100 روز سے زائد مسلسل کرفیو بھارت کی مودی حکومت کے فاشسٹ ذہن اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی کا ثبوت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں جاری تاریخ کے بد ترین کرفیو پر کسی ردِ عمل کا اظہار کیے بغیر اپنے تجارتی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے خاموش ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت  سلامتی کونسل میں غیر مستقل رُکنیت کا بھی اہل نہیں ہے جبکہ اس نے اقوامِ متحدہ قراردادوں کی کھل کر خلاف ورزی کی۔

سلامتی کونسل میں  گزشتہ روز مباحثے کے دوران مندوب منیر اکرم نے کہا کہ 70 سال پرانے تنازعۂ کشمیر کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کی جس کی بھارت نے خلاف ورزی کی۔ 

منیر اکرم نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیر میں داخل کرکے بھارت نے  دہشت کی فضا قائم کر رکھی ہے، جس سے ان کی مراد کشمیر میں جاری 115 روزہ کرفیو ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت  سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت کا بھی اہل نہیں۔پاکستان

Related Posts