عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کاکہناہےکہ موجودہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی۔ معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھے تاہم ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور آج ملک کی معیشت میں استحکام آ چکا ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنےکےلیےکوششیں مزیدتیزکرناہوں گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں سرکاری اراضی کو فلاحی مقاصد کیلئے برؤے کار لانے اور خصوصاً پنجاب کوآپریٹیوبورڈ فار لیکوڈیشن کے زیر انتظام املاک کو عوامی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر برائے کوآپریٹیو مہر محمد اسلم بھروانہ، وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔

وزیرِ اعظم کو صوبہ پنجاب میں سرکاری املاک عوامی فلاح و بہبود کے لئے برؤے کار لانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، چیئرپرسن پنجاب کوآپریٹیو بورڈ برائے لیکوڈیشن (پی سی بی ایل) بشریٰ امان نے ادارے کے ملکیت میں مختلف املاک کے بارے میں وزیرِ اعظم کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی ایل کی ملکیت میں 293املاک ہیں جن میں سے زرعی، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں پرمشتمل 98املاک نیلامی کے لئے فوری طور پر میسر ہیں، ان کی مالیت کھربوں روپے ہے۔

مزید پڑھیں: فوربز: امریکی جریدے نے پاکستان کو کاروبار کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ بقیہ املاک سے متعلق مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، پی سی بی ایل کی نئی انتظامیہ نے گذشتہ چھ ماہ میں اربوں روپے کی املاک کو ناجائز قبضے سے واگذار کرایا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں معیشت اور وسائل کا بڑا حصہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں صرف ہوتا ہو وہاں ماضی میں سرکاری املاک کو موثر طریقے سے برؤے کار نہ لانا مجرمانہ غفلت تھی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بطور پالیسی پر عزم ہے کہ سرکاری املاک (ڈیڈ ایسیٹ) کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے برؤے کار لائے اور ان سے ہونے والی آمدن کو معاشی عمل تیز کرنے اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے صرف کرے۔

وزیرِ اعظم نے پی سی بی ایل انتظامیہ اور وزیرِ قانون پنجاب کو ہدایت کی کہ ادارے کی املاک سے متعلقہ مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے کوششیں تیز کی جائیں اور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی۔ معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھے تاہم ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور آج ملک کی معیشت میں استحکام آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے، معاشی عمل تیز کرنے اور خصوصاً نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کے لئے کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی۔

Related Posts